سری لنکن کرکٹ ٹیم ایک ہفتے میں دو عالمی ریکارڈز سے محروم

بدھ 7 ستمبر 2016 11:51

سری لنکن کرکٹ ٹیم ایک ہفتے میں دو عالمی ریکارڈز سے محروم

پالے کیلی ۔ 07 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم ایک ہفتے میں دو عالمی ریکارڈز سے محروم ہو گئی۔ انگلینڈ نے ون ڈے اور آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی میچ میں اس کے بڑے مجموعہ کا ریکارڈ توڑا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ 30 اگست کو انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ میں مقررہ اوورز میں 444 رنز کا مجموعہ تشکیل دے کر سری لنکا کا ریکارڈ توڑا تھا، سری لنکا نے 443 رنز بنا رکھے تھے، اس کے بعد گزشتہ روز آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ میں مقررہ اوورز میں 263 رنز کا مجموعہ تشکیل دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، اس سے قبل ٹی ٹونٹی میں بڑا مجموعہ تشکیل دینے کا اعزاز سری لنکا کو حاصل تھا، سری لنکا نے 2007ء میں کینیا کے خلاف 260 رنز کا مجموعہ بنا کر تاریخ رقم کی تھی۔

متعلقہ عنوان :