سری لنکا کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنا ہدف، گلین میکسویل

بدھ 7 ستمبر 2016 11:50

سری لنکا کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنا ہدف، گلین میکسویل

کولمبو ۔ 07 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ سری لنکا کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنا ہدف ہے، مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو آئندہ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کی بدولت ٹیم کو مزید فتوحات دلانے کیلئے بے تاب ہوں۔

گلین میکسویل نے آئی لینڈرز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں تباہ کن بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 گیندوں پر ناقابل شکست 145 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے سری لنکن ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 85 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور آئی لینڈرز کے خلاف آئندہ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی مزید فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں فتح کے باوجود آئندہ میچ میں آسان نہیں لیں گے اور آئندہ میچ میں بھی عمدہ کھیل کی بدولت ٹیم کو کامیابی اور آئی لینڈرز کو وائٹ واش کرنا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارم کرنا ہوگا۔ حریف ٹیم کو سیریز میں کلین سویپ کرنے کیلئے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :