پاکستان کا ہرفرد اپنے وطن کے دفاع کیلئے متحد ہے۔شاہد اقبال کھوکھر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 ستمبر 2016 19:28

حجرہ شاہ مقیم (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔06 ستمبر2016ء) :قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب وہم آہنگی کے چیئرمین شاہد اقبال کھوکھرنے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر فرد اپنے وطن کے دفاع کیلئے متحدہے شہدائے وطن کی عظیم قربانیاں قابل ستائش ہیں ہمارے ملک کو عدم استحکام کرنے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یو م دفاع کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی سا لمیت کو نقصان پہنچانے والے ملک کے دشمن ہیں وطن عزیز پاکستان کا ہر فرد ہمارے ملک کی سرحدوں کے محافظ پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہم وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاکستان آرمی کے جوانوں کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ عنوان :