ُٰپیر محل میں یومِ دفاع کی تقریب

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 6 ستمبر 2016 19:00

پیرمحل(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06ستمبر۔2016ء ) چھ ستمبر 1965کو پاکستان افواج نے جرات وہمت کی بے مثال داستان رقم کرکے نظم وضبط خوداعتمادی اورجذبہ سے سرشار افواج ہونے کا ثبوت فراہم کردیا ملک کی سلامتی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو قوم سلام پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار عبدالشفیق میو ضلعی چیئرمین بیت الما ل نے یوم دفاع کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا 1965کی پاک بھارت جنگ تاریخ میں ایک ایسا نمایاں مقام بناگئی جس سے نہ صرف بیسویں صدی بلکہ آنے والے زمانے میں شجاعت جوش ولولہ قومی یک جہتی کی قوت دشمن کی انفرادی برتری پر فتح کی مثال کے طور پر یادرکھی جائیگی انہوں نے کہا کہ دنیانے دیکھا کہ ساتویں صدی میں 313مجاہدین نے جنگ بدر میں اپنے سے تین گنا زیادہ کفار کی فوج کو شکست دی اس قسم کامظاہر ہ بیسویں صدی یعنی 1965میں پاک بھارت جنگ میں دنیا نے دیکھا جس سے ثابت ہوا کہ مسلمان موت سے نہیں ڈرتا جب اللہ کی رضا شامل ہو ظلم کے خلاف مسلمان لڑے تو دنیا کی ہرقسم کی سپرپاور نیست ونابو دہوجاتی ہے