محافظِ وطن کی آرام گاہ پر فاتحہ خوانی

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 6 ستمبر 2016 18:59

چیچہ وطنی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06ستمبر۔2016ء )1965 کی پاک بھارت جنگ میں جرات اور بہادری کی نئی داستان رقم کرکے جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے کیپٹن غلام مرتضیٰ چیمہ کی آخری آرامگاہ پر فاتحہ خوانی اور پھول نچھاور کرنے کا سلسلہ جاری رہا ،شہید کا تعلق چیچہ وطنی کے گاوٴں39،بارہ ایل خیر پور سے تھا جنہوں نے چھمب جوڑیاں کے مقام پررات کی تاریکی میں چھپ کر حملہ کرنے والے مکاردشمن کو بھاری نقصان پہنچا کر شہادت کا اعلیٰ مقام حاصل کیا ، شہید کیپٹن بچپن سے ہی وطن عزیز پر اپنی جان نچھاور کرنے کی خواہش رکھتے تھے انہیں بعد ازشہادت ستارہ جرات سے نوازاگیا، وطن عزیز کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے چیچہ وطنی کے اس عظیم سپوت کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔