ضمنہ انتخابات:الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کی تقریر کا نوٹس لے لیا

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 6 ستمبر 2016 18:57

ضمنہ انتخابات:الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کی تقریر کا نوٹس لے لیا

چیچہ وطنی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06ستمبر۔2016ء ) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازکو چیچہ وطنی میں عوامی اجتماع سے خطاب اور پریس کانفرنس کرنے پر شوکازنوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ساہیوال کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے حلقہ این اے162کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں پیر کی سہ پہرچیچہ وطنی میں عوامی اجتماع سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی تھی جوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے،ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جار ی کئے گئے شوکاز نوٹس میں حمزہ شہباز سے فوری جواب طلبی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :