کانگو پر قابو نہ پانے پر ہائیکورٹ میں رٹ

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 6 ستمبر 2016 18:57

کانگو پر قابو نہ پانے پر ہائیکورٹ میں رٹ

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06ستمبر۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں کانگو وائرس پر قابو پانے اور حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔۔درخواست گزار اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب نے کانگووائرس کی روک تھام کیلییموثر اورٹھوس اقدامات نہیں کیے،،جب کہ جانوروں کی ویکسی نیشن نہ ہونے سے شہریوں میں کانگو وائرس پھیلنے کاخدشہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت حکومت پنجاب کی ترجیح دکھائی نہیں دیتی جبکہ صحت کا بجٹ اورنج ٹرین جیسے منصوبوں کی نذر کیا جا رہاہے جس کی وجہ سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ کانگو وائرس کی روک تھام اور بچاو کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات عدالت میں طلب کی جائیں جبکہ کانگو وائرس میں مبتلا شہریوں کا ریکارڈ بھی عدالت میں منگوایا جائے۔جس پرعدالت نے حکومت پنجاب کو نو ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔*