جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے کی بریت کیخلاف درخواست

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 6 ستمبر 2016 18:49

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06ستمبر۔2016ء ) الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کے استغاثہ میں سابق ایم پی اے ماجدہ زیدی کی بریت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ الیکشن کمیشن نے یہ اپیل حافظ سلیم ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق ماجدہ زیدی 2008 کے انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر ایم پی اے بنیں۔ماجدہ زیدی نے ریٹرننگ افسر کے روبرو کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے بی اے کی ڈگری فراہم کی۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ ماجدہ زیدی کی بی اے کے ڈگری جعلی ہے انہوں نے ریٹرننگ افسر کے روبرو غلب بیانی کی جو کہ عوامی نمائندگی ایکٹ اور ا?ئین کے ا?رٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :