ملتان ، لاہور اور ڈی جی خان میں پرندوں کی سمگلنگ ناکام

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 6 ستمبر 2016 18:49

ملتان ( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06ستمبر۔2016ء ) محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے ملتان ریلوے سٹیشن پر چھاپہ مار کر 3500آسٹریلین طوطے قبضے میں لے لئے جبکہ ملتان ریلوے سٹیشن پرتعینات عملہ کو فرائض میں غفلت پر معطل کردیا گیاہے تاہم سرکاری ہینڈ آؤٹ میں ملزموں کی گرفتاری کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی البتہ بتایا گیا ہے کہ انسپکٹرعثمان کی سربراہی میں چھاپہ مارٹیم نے ملتان ریلوے سٹیشن پر چھاپہ مارکر 3500پرندے قبضہ میں لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح علامہ اقبال انٹرنیشنل اےئر پورٹ پراومان سے بغیر پرمٹ لائے جانیوالے 36کبوتر بھی قبضہ میں لیکر غضنفرعلی وغیرہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔اعلامیے کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کی چھاپہ مارٹیموں نے ڈیرہ غازی خان تونسہ میں فالکن کی نیٹنگ کرنے پر42افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :