جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلرمعروف ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالوہاب انتقال کرگئے

منگل 6 ستمبر 2016 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 ستمبر۔2016ء) جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر اور معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالوہاب نجی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔نجی اسپتال کے ترجمان نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے ،ڈاکٹر عبدالوہاب کو شدید علالت کے بعدگزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالوہاب کے صاحبزادے بابر وہاب کا کہناتھاکہ وہ طویل عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ،گزشتہ روز حالت تشویشناک ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرایا تھا ،جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرکے مصنوعی تنفس دیا جارہا تھا۔ڈاکٹر عبدالوہاب جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ،آئی بی اے کے سابق ڈائریکٹر اور نجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :