ساہیوال ،محبت میں ناکامی پر نوجوان نے نہر چھلانگ لگاد ی، حالت نازک

منگل 6 ستمبر 2016 16:48

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 ستمبر۔2016ء) نہر لوئر باری دوآب میں پل بازار کے پل سے محبت میں ناکامی پر نوجوان شفقت نے چھلانگ لگا دی ریسکیو1122کے غوطہ خوروں نے نوجوان شفقت کو نہر سے نکال لیا اور بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا جہاں اس کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 6-88آر کے غلام رسول کے بیٹے شفقت کی ایک لڑکی سے آشنائی تھی اور دونوں نے ایک دوسرے سے جینے مرنے کے وعدے کر رکھے تھے کہ شفقت نے والدین پر دباؤ ڈالا کہ وہ اس کا رشتہ لڑکی کے ورثاء سے مانگے لیکن والدین نے انکار کر دیا اور لڑکی کی دوسری جگہ شادی طے ہوگئی جس پر دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی پولیس تھانہ سٹی تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :