مقبوضہ کشمیر:بھارتی حکومت کا کشمیریوں کی آواز بند کرنے کیلئے سخت گیراقدامات پرغور

بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ کی وزیراعظم مودی کو مقبوضہ کشمیر معاملے پربریفنگ،وادی میں اضافی فوجی دستے تعینات کرنے اورحریت رہنماوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کیلئے غور بھی کیا گیا۔بھارتی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 ستمبر 2016 16:11

مقبوضہ کشمیر:بھارتی حکومت کا کشمیریوں کی آواز بند کرنے کیلئے سخت گیراقدامات ..

نئی دلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 ستمبر2016ء) :بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پرمظالم کا سلسلہ بند کرنے کی بجائے مزید سخت گیر اقدامات پرغورشروع کردیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ نے وزیراعظم مودی کو مقبوضہ کشمیر معاملے پربریفنگ دی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آزادی کو کچلنے اور کشمیریوں پر دباو ڈالنے کیلئے مزید سخت اقادامات کرنے اور وادی میں بھارتی فوج بڑھانے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقعہ پرغور کیا گیاکہ مقبوضہ وادی میں اضافی فوجی دستے تعینات کردیے جائیں۔ جبکہ کشمیری رہنماوں کی سیکیورٹی واپس لے کرحریت رہنماوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔بریفنگ کےدوران اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ حریت رہنماؤں کےغیرملکی دورے روک دیے جائیں جبکہ فنڈنگ کی نگرانی بھی کی جائے گی۔