افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی بدولت آج ہم دنیا میں ساتویں ایٹمی قوت ہیں ‘چوہدری خالد اقبال

منگل 6 ستمبر 2016 12:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 ستمبر۔2016ء) مرکزی نعت کونسل کے صدر چوہدری خالد اقبال مسرت نے کہا ہے کہ6ستمبر ہمیں افواج پاکستان کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرنے اور وطن کی حفاظت و دفاع کیلئے بحیثیت قوم تجدید عہد کا دن ہے افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی بدولت آج ہم دنیا میں ساتویں ایٹمی قوت ہیں جس کی وجہ سے ہم اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر مرکزی نعت کونسل کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کیلئے پاک فوج کی ناقابل فراموش قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا آج بھی پاکستانی بہادر افواج پاکستان کو داخلی و خارجی خطرات سے محفوظ کرنے کیلئے جو قربانیاں دے رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی چوہدری خالد اقبال مسرت نے کہا کہ سپہ سالار پاک فوج جنرل راحیل شریف و افواج پاکستان و سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جو ملکی بقاء و سلامتی کی جنگ لڑ رہی ہے اس پر پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ملک غلام مصطفی کنڈان نے کہا کہ پاکستان کو در پیش اندرونی بیرونی خطرات سے محفوظ بنانے کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اورہمیں بحیثیت قوم وطن کے دفاع کے ساتھ ساتھ شہداء و غازیوں کے کارناموں کو یاد کرکے نئی نسل کو آگاہ کرنا ہوگا تقریب سے حاجی ثناء اللہ نے بھی خطاب کیا اور آخر میں شہداء وطن کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اورمندوبین نے ملکر کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھا ۔

متعلقہ عنوان :