وفادار کتا مالک کے بیمار ہونے پر 6 دن تک ہسپتال کے دروازے پر بیٹھا مالک کی راہ تکتارہا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 5 ستمبر 2016 23:25

وفادار کتا مالک کے بیمار ہونے پر 6 دن تک ہسپتال کے دروازے پر بیٹھا مالک ..

الیکانتے، سپین میں مایا نامی ایک کتیا اپنی مالکن کا 6 دن تک ہسپتال کے دروازے پر انتظار کرتی رہی۔ اس کی مالکہ سرجری کے باعث ہسپتال میں داخل تھی ۔
مایا اپنی مالکہ 22سالہ سینڈرا انیسٹا اور سینڈرا کے باپ انڈریس انیسٹا کے ساتھ چھٹیوں کے بعد بارسلوناپنے گھر جا رہی تھی کہ ہنگامی طور پر اپنڈکس کی سرجری کے لیے سینڈرا کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

2سالہ اکیتا انو نسل، جو اپنی وفاداری کےلیے مشہور ہے، کی کتیا نے ایلڈا ہسپتال کے دروازے سے ہٹنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

مایا چوکس ہو کر 6 دن تک ہسپتال کے درواز ے پر بیٹھی رہی۔27اگست کو سینڈرا ہسپتال سے ڈسچارج ہوئی تو اس نے مایا کے ساتھ اپنی تصاویر بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ تصاویر وائرل ہوگئیں اور اب مایا اپنے شہر میں کافی مشہور ہوگئی ہے۔
سینڈرا کے باپ نے سپین کے ایک اخبار کو بتایا کہ مایا کو ساری صورتحال کا پتا تھا ، وہ صرف یہ بتانا چاہتی تھی کہ تحمل سے انتظار کر سکتی ہے۔سینڈرا نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ مایا نے وہی کیا جو وہ گھر پر کرتی ہے۔ سینڈرا نے بتایا کہ مایا ہرروز گھر کے دروازے پر ہی بیٹھی رہتی ہے اور اس وقت اٹھتی ہے جب میں واپس آ جاوں۔