عام ہارڈ وئیر سٹور سے ملنے والی چیزوں کی مدد سے کسی کو بھی غائب کیا جا سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 5 ستمبر 2016 23:24

عام ہارڈ وئیر سٹور سے ملنے والی چیزوں کی مدد سے کسی کو بھی غائب کیا جا ..

ایک پروفیسر نے ایسی ڈیوائس ایجاد کی ہے جو آپ کو سب کی نظروں سے اوجھل کر سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف روچیسٹرکے طبعیات دان جون ہویل نے روچیسٹر کلاک نامی اس ڈیوائس کو ایجاد کیا ہے۔
چیزوں کو غائب کرنے کا طریقہ کار بڑا سادہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک بڑے لینز یا شیشے کے سامنے رکھی چیزوں کو غائب کرنے کےلیے ایسا انتظام کیا جاتا ہے کہ روشنی لینز پر پڑنے کی بجائے مڑ جائے۔ روشنی کے مڑنے کی وجہ سے لینز کے پیچھے رکھی چیزیں نظر نہیں آتی۔اس سارے انتظام پر 150ڈالر خرچ ہوتے ہیں اور سب چیزیں عام ہارڈ وئیر سٹور پر مل جاتی ہیں۔