کارچوروں نے 100 سیکنڈ سے بھی پہلے دن دہاڑے سب کے سامنے 4 بی ایم ڈبلیو چرا لی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 5 ستمبر 2016 23:24

کارچوروں نے  100 سیکنڈ سے بھی پہلے دن دہاڑے سب کے  سامنے 4 بی ایم ڈبلیو ..

سینٹ پیٹرز برگ، روس۔ 4 نڈر چوروں نے 100 سیکنڈ سے بھی پہلے دن دہاڑے 4 بی ایم ڈبلیو چرالیں۔ ان چاروں گاڑیوں کی مالیت 20 لاکھ روبل یا 3لاکھ 10 ہزار ڈالر ہے۔
سینٹ پیٹربرگ میں بی ایم ڈبلیو ڈیلرشپ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چار افراد ڈیلرشپ کی عمارت میں آرام سے چلتے ہوئے آئے ۔ چاروں نے ہیٹ سے اپنے سروں کو ڈھانپا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

چاروں افراد نے نگرانی کےکیمروں کی پرواہ نہ کرتےہوئے پہلے سے طے شدہ گاڑیوں کا رخ کیا اور کچھ لمحوں کے بعد گاڑیوں کو اس طرح چلاتے ہوئے لے گئے جیسے کچھ دیر پہلے اپنی پارک کی ہوئی گاڑیوں کو لے جا رہے ہیں۔
اس واردات میں BMW X6، BMW 7 ، BMW X5 اور BMW 5 Gran Turismo ماڈلز کی گاڑیاں چوری کی گئیں ہیں۔خیال کیا جارہا ہے کہ چوروں کے پاس گاڑیوں کی چابی کا ایک سیٹ موجود تھا، جس کی وجہ سے وہ اتنے آرام سے گاڑیاں چرا سکے۔پولیس نے چوروں اور گاڑیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔