پی ای ایکس میں مندی کا رجحان ،100انڈیکس 186.54پوائنٹس کمی سے 39278.11پوائنٹس پر بند

سرمایہ کاری مالیت میں30 ارب 76 کروڑ 41 لاکھ 2 ہزار 829 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی

پیر 5 ستمبر 2016 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 ستمبر ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پلے روز پیرکو اتارچڑھاؤکے بعد مندی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 186.54 پوائنٹس کی کمی سے 39278.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔سرمایہ کاری مالت میں30 ارب 76 کروڑ 41 لاکھ 2 ہزار 829 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جبکہ خرید و فروخت میں 7 کروڑ 64 لاکھ 82 ہزار 700 حصص کی مندی رونماء ہوئی اور تجارتی حجم میں 2 ارب 65 کروڑ 55 لاکھ 4 ہزار 659 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کومندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 186.54 پوائنٹس کی کمی سے 39278.11 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 71.46 پوائنٹس کی مندی سے 22272.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 102.88 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 755.04 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

تاہم بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 77.95 پوائنٹس کے اضافے سے 16957.65 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 238.57 پوائنٹس کی تیزی سے 15679.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 155.10 پوائنٹس کی کمی سے 18356.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 420 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 162 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 242 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 58.77 روپے کے اضافے سے 1234.66 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح گندھارا انڈسٹری کے حصص کی سودے بھی 30.97 روپے کی تیزی سے 650.40 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی مری بیوریج اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ مری بیوریج کے حصص کی قیمت 63.70 روپے کی مندی سے 1270.99 روپے اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی 34.10 روپے کی کمی سے 839.91 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار دیوان سیمنٹ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 2 لاکھ 22 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 22.10 روپے سے شروع ہو کر اسی سطح بند ہوئی جبکہ بائیکو پیٹرولیم کے 1 کروڑ 28 لاکھ 96 ہزار 500 حصص کے سودے 26.40 روپے سے شروع ہو کر 25.75 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 25 کروڑ 26 لاکھ 32 ہزار 960 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 94 کروڑ 16 ہزار 1 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 79 کھرب 57 ارب 28 لاکھ 2 ہزار 932 روپے سے کم ہو کر 79 کھرب 26 ارب 23 کروڑ 87 لاکھ 103 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 131 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 52 لاکھ 23 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :