مقبوضہ کشمیرمیں آزادی مارچ روکنے کیلئے مرچوں سے بھرے کنٹینرز وادی پہنچا دیئے گئے

پیر 5 ستمبر 2016 16:55

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 ستمبر۔2016ء) مقبوضہ وادی میںآ زادی مارچ روکنے کیلئے مرچوں سے بھرے کنٹینرز وادی پہنچا دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ تھمتا نظرنہیں آتا ۔ بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے آزادی کے متوالوں کی آواز دبانے کے لیے تشدد کے نئے طریقے کے اعلان کے بعد مرچوں سے بھرے ایک ہزار شیلز وادی میں پہنچا دیے گئے ۔

(جاری ہے)

بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے متوالوں کی آواز دبانے کے،،طاقت کابھرپور استعمال کررہا ہے،، وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے،،کشمیریوں پر،،مرچوں کے شیل استعمال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار شیلز وادی میں پہنچا دیے گئے ہیں ۔ مقبوضہ وادی میں آٹھ جولائی سے اب تک بھارتی فوج کی فائرنگ سے 90 کشمیری شہید ہوچکے ہیں جبکہ پیلٹ گن کیاستعمال سے سیکڑوں نوجوانوں کی بینائی چلی گئی ۔

متعلقہ عنوان :