سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے کوشاں

پیر 5 ستمبر 2016 16:53

دوبئی ۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) سعودی عرب کے خود مختار فنڈ(پبلک انوسٹمنٹ فنڈ) نے ریئل اسٹیٹ منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے مذاکرات شروع کردیے جس کا مقصد مالی مشکلات کی شکار معیشت کو دیگر شعبوں میں ترقی سے سہارا دینا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکومت تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث بحران زدہ معیشت کو دیگر شعبوں میں ترقی کے ذریعے سہارا دینا چاہتی ہے جس کیلئے کئی ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے پروگرام بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کی نئی سکیم کا مقصد جدہ کے قریب بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع کنگ عبداللہ اکنامک سٹی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔2015 ء کے اختتام تک اس علاقے میں صرف 5000 افراد رہائش پذیر تھے جبکہ صرف 120 صنعتی یونٹ قائم ہوسکے تھے تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے آہستہ آہستہ مکمل شہر میں تبدیل کیا جائے گا۔شہر کے چیف ایگزیکٹو فہد الرشید نے جنوری میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ اس شہر کی آبادی کو 2020 ء تک 50,000 جبکہ 2035 ء تک 20,00,000 نفوس تک بڑھایا جائے گا۔دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ اقتصادی اصلاحات منصوبے کے تحت پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کو 600 ارب ریال تک بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :