Live Updates

برطانوی حکومت کا شعبہ تعمیرات کی ترقی کیلئے ہاؤس بلڈنگ فنڈ کے قیام کا امکان

پیر 5 ستمبر 2016 16:53

لندن ۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) برطانوی حکومت کی جانب سے شعبہ تعمیرات کی ترقی کیلئے 3 ارب پونڈ سے ہاؤس بلڈنگ فنڈ کے قیام کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خزانہ فلپ ہمنڈ عنقریب 3 ارب پونڈ (4 ارب ڈالر ) کے ایک ہاؤس بلڈنگ فنڈ کا اعلان کرنے والے ہیں جسے شعبہ تعمیرات میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو قرض فراہمی کیلئے استعمال کیا جائے گا جس کا مقصد اس شعبے کی ترقی ہے۔

انھوں نے کہا کہ توقع ہے کہ اس فنڈ کے ساتھ 525 ملین پونڈ کے بلڈرز فنڈ اور 1 ارب پونڈ کے لارج سائٹس انفراسٹرکچر پروگرام کے ساتھ مجتمع کردیا جائے گا تاہم اس کی رقم اضافی ہوگی۔اس فنڈ کے ذریعے اس شعبے کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے۔اس منصوبے کے تحت سرخ فیتے کا رجحان روکا جائے گا جس کے بعد پہلے بھی کئی تعمیراتی سکیمیں مکمل نہیں ہوسکیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات