سمر کیمپ کے سلسلہ میں سکولوں میں فرائض منصبی کی انجام دہی کرنے والے افراد کو معاوضہ فراہم کیا جائے، گل جان خان

پیر 5 ستمبر 2016 16:47

ہری پور۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) اساتذہ رہنما گل جان خان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ اگست میں سمر کیمپ کے سلسلہ میں سکولوں میں فرائض منصبی کی انجام دہی کرنے والے افراد کو فی الفور معاوضہ فراہم کیا جائے۔ سوموار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ روزانہ کرایہ لگا کر آتے جاتے رہے ہیں مگر افسوس معماران قوم کو ان کی اس ڈیوٹی کا معاوضہ یعنی کنونس الاؤنس نہیں دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اساتذہ رہنما نے ارباب اختیار سے عید کے نزدیک بلا تاخیر اساتذہ کو کنونس الاؤنس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اعلیٰ کارکردگی پر جہاں اساتذہ کو نقد انعامات اور دیگر اعزازات دینے کیلئے کوشاں ہیں اس لیے اسے چاہیے کہ وہ اگست کے پورے مہینے میں سکولوں میں حاضر اساتذہ کو کنونس الاؤنس جاری کر کے ان کی بے چینی کو ختم کریں ورنہ وہ تادیبی کارروائی کیلئے اپنی آواز بلند کریں گے۔

متعلقہ عنوان :