گلاب میں کالے دھبے کی بیماری کے بروقت انسداد کی ہدایت

پیر 5 ستمبر 2016 15:16

فیصل آباد۔5 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ پھولوں کابادشاہ گلاب دشمنوں کی زد میں ہے اور گلاب کا پہلا پتا کھلنے سے پھول کی برداشت تک اسے مختلف دشمنوں اور بیماریوں کاسامنا کرناپڑتا ہے جن مین سب سے مہلک بیماری کالے دھبے کی ہے جو گلاب کی خوبصورتی اور حسن کو دھندلا کررہی ہے لہٰذا کاشتکار گلاب میں کالے دھبے کی بیماری کے بروقت انسداد کیلئے فوری اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جن اقسام میں کالے دھبے کی بیماری عام ہو رہی ہو ان اقسام کو ان علاقوں میں کاشت نہ کیاجائے جہاں پھپھوندی کے حملے کا زیادہ خطرہ ہو ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں گلاب کی کافی تعداد میں ایسی اقسام پائی جاتی ہیں جو پھپھوندی کی بیماری سے پاک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار گلاب کے پودوں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں اور تمام گرے ہوئے متاثرہ پتوں اور شاخوں کو کاٹ کر جلا دیں تاکہ بیماری کا پھیلاؤ روکاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :