جولائی کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 25.7 فیصدکمی

پیر 5 ستمبر 2016 14:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 ستمبر۔2016ء) جون کے مقابلہ میں جولائی 2016 ء کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں 25.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2016 ء کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات کا حجم 14.7ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جولائی دو ہزار سولہ میں پام آئل کی ملکی درآمدات کا حجم 10.9 ارب روپے تک کم ہوگیا اس طرح جون 2016ء میں کے مقابلے میں جولائی دو ہزار سولہ میں پام آئل کی ملکی درآمدات میں 25.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا