چینی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی ، گورنر جاپانی بینک

پیر 5 ستمبر 2016 13:35

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 ستمبر۔2016ء) بینک آف جاپان کے گورنر ہیروہیکوکروڈا نے کہا ہے کہ چینی حکومت نے اپنی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے جو مثبت اقدام کئے ہیں ان کے نتیجے میں چینی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار جاپانی مالیاتی پالیسی کے بارے میں خطاب کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

بینک آف جاپان کے صدر نے کہا کہ چینی معیشت صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور یہ چینی حکومت کی مثبت اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، عالمی معیشت سست روی کا شکار ہے اور اس کے اثرات چین پر بھی مرتب ہوئے ہیں تا ہم چینی حکومت نے ایسے موثر اقدامات کئے ہیں جن کے باعث یہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ چینی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی ، چینی معیشت میں اتنی اہلیت ہے کہ وہ ان حالات کا مقابلہ کر سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :