سرگودھا:4 سو سے زائد یوٹیلٹی سٹورز پر 200 ٹن سے زائد چینی کا کوٹہ بحال نہ ہوسکا

پیر 5 ستمبر 2016 12:47

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 ستمبر۔2016ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 4 سو سے زائد یوٹیلٹی سٹورز پر 200 ٹن سے زائد چینی کا کوٹہ بحال نہ ہوسکا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن نے مختلف شوگر ملز کے کروڑوں روپے دینے ہیں جس پر شوگر ملز نے یوٹیلٹی کارپوریشن کو چینی کی فراہمی بند کردی ہے چینی نہ ہونے سے خریداروں کی بڑی تعداد دیگر اشیاء بھی یوٹیلٹی سٹورز سے خریدنا کم کردی ہے جس سے یوٹیلٹی سٹورز کو خسارے کا سامنا ہے یوٹیلٹی سٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے تاکہ عوام دیگر اشیاء بھی خرید کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :