پولٹر ی فار م کے قیام سے قبل مٹی اور پانی کا تجز یہ ضروری ہے، لائیوسٹا ک ماہرین

پیر 5 ستمبر 2016 12:27

سرگودھا۔5 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) پاکستان میں مر غ با نی کی صنعت روزبروز فروغ پا رہی ہے جس سے لاکھوں افراد کا روز گاروابستہ ہے۔

(جاری ہے)

لائیوسٹا ک ماہرین نے کہاہے کہ مرغبانی کے ذریعے ملک کی بڑھتی ہوئی گو شت اور انڈے کی ضروریات پور ی کی جارہی ہیں۔ منافع بخش ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل کے بعد مرغبانی ایک بڑی صنعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ جس جگہ پر پولٹر ی فا ر م لگانامقصود ہو اس جگہ کے پانی اور مٹی کا تجزیہ ضروری ہے۔ تجزیہ کے بعد ماہرین کی سفارشات پرعمل کرتے ہوئے اقداما ت کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :