مویشیوں کو گل گھوٹوکے حفاظتی ٹیکہ جات ہر چھ ماہ بعدضرور لگوائیں،لائیوسٹا ک ماہرین

پیر 5 ستمبر 2016 12:27

سلانوالی۔5 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء)لائیوسٹا ک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ ماہرین نے بتا یا ہے کہ گائے بھینسوں میں گل گھوٹوکامرض عام طورپربرسات کے دورا ن حملہ آوورہوتاہے اورہر عمرکے مویشیوں کیلئے ہلا کت کا با عث بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

گل گھوٹوتندرست مو یشیوں میں عام طورپرمتاثرہ جانوروں کے منہ کی رال ،گوبر اورجراثیم آلودخورا ک سے پھیلتا ہے۔اس کی علا ما ت میں گلے کی سوزش، تیزبخار،سا نس کے ساتھ مخصوص خراٹے دارآواز،نتھنے پھول جانا،آنکھوں سے پانی بہنا شامل ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ اس کی حفاظتی تدابیرکے طورپرمویشیوں کوگل گھوٹوکے حفاظتی ٹیکے ہر چھ ماہ بعدبالخصوص موسم گرمااورموسم سرما کی با رشوں سے پہلے قریبی ویٹرنر ی ہسپتال سے ضرور لگوائے جائیں۔