آلو کی کا شت کا موزوں وقت اکتو بر ہے،ماہرین

پیر 5 ستمبر 2016 12:27

سلانوالی۔5 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ آلو کی کا شت کا موزوں وقت اکتو بر کا مہینہ ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کاشت کیلئے تصدیق شد ہ بیج کا استعمال کیاجائے ۔

(جاری ہے)

کا شت سے پہلے خوابید گی کو توڑنا ضروری ہوتا ہے۔ آلو 10تا 12ہفتے پڑا ر ہنے سے خوا بید گی خود بخود ختم ہو جا تی ہے۔ کا شت سے کم ازکم 10دن پہلے بیج کو سر د خانے سے نکال لیں اور سایہ دا ر جگہ پر رکھیں تا کہ بیج با ہر کے عا م در جہ حرارت سے اپنے آپ کو ما نو س کر لے اوراس میں شگو فے پھوٹ آئیں ۔