کاشتکار کینولا کی کاشت کیلئے صحت مند بیج استعمال کریں ،زر عی ماہرین

پیر 5 ستمبر 2016 12:27

سلانوالی۔5 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء)زرعی ماہرین نے کینو لا کے کا شت کا رو ں کو سفار ش کی ہے کہ کینو لہ یعنی میٹھی سرسوں زیا د ہ سے ز یا د ہ رقبہ پرکا شت کریں۔ اگر علیحدہ رقبہ میسر نہ ہوتو ستمبر کا شتہ کما د ،چنے ،گند م اور بر سیم میں بھی کا میابی سے کینو لا کی مخلو ط کا شت کی جا سکتی ہے ۔کینولا کی کا شت کا بہترین وقت 20ستمبر تا31اکتوبر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کینولا کی کاشت سے ملک کو خوردنی تیل کی پیداوار میں خود کفیل بنایاجاسکتاہے۔کینولا کی اچھی پیداوار حاصل کر نے کیلئے صحت مند اور صاف ستھرا بیج استعمال کریں ۔زمین میں وتر کم ہو نے کی صورت میں بیج کی مقدار بڑھا دیں ۔انہوں نے کہا کہ فصل کو بیماریوں سے محفوظ کرنے کیلئے بیج کو سرائیت پذیر زہر لگائیں۔کینولا کی کا شت بذریعہ ڈر ل 30سے 45سینٹی میٹر ایک تا ڈیڑھ فٹ کے فاصلہ پر قطاروں میں کریں ۔