چنے کی کا شت بذریعہ ڈرل یا پو ر کریں،ماہرین

پیر 5 ستمبر 2016 12:25

سلانوالی۔5 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) چنے کی کا شت کیلئے موزوں و قت ستمبر تا وسط نومبر ہے جب کہ ز یا د ہ زرخیز اور ستمبر کا شتہ کما د میں چنے کاوقت کا شت 20 اکتوبر تا 10نومبر ہے ۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے کا شت کارو ں کو ہدایت کی ہے کہ چنے کی کا شت ڈرل یا پو ر سے کریں، ہلکی میرااور ریتلی زمینوں میں قطاروں کا فاصلہ ایک فٹ جب کہ بھا ر ی میرایا زیا دہ با ر ش والے علاقوں میں فاصلہ ڈیڑھ فٹ رکھیں۔ شرح بیج 30کلوگرام فی ایکڑ رکھیں، پودوں کا درمیانی فاصلہ 6تا 8انچرکھیں۔ آبپاش علاقوں میں اچھی پید اوار کے حصول کیلئے دیسی چنے کی اقسام بٹل 98،سی ایم 98،بلکسر 2000و نہار 2000،تھل 2006،پنجاب 2008اور بکھر 2011جبکہ قابلی چنے کی اقسام نو ر 91سی ایم 2008نو ر 2009اور نو ر 2013کا شت کریں ۔

متعلقہ عنوان :