پانچ سال کے دوران مکئی کی پیداوار میں 5 لاکھ 82 ہزار ٹناضافہ ہوا ،اقتصادی جائزہ رپورٹ

پیر 5 ستمبر 2016 12:16

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) گزشتہ پانچ سال کے دوران مکئی کی ملکی پیداوار میں 5 لاکھ 82 ہزار ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 2015-16 ء کے مطابق مالی سال 2011-12 ء کے دوران ملک میں مکئی کی پیداوار کا حجم 43 لاکھ 38 ہزار ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا جو گزشتہ مالی سال کے دوران 49 لاکھ 20 ہزار ٹن تک بڑھ گئی ہے اس طرح پانچ سال کے دوران مکئی کی قومی پیداوار میں 5 لاکھ 82 ہزار ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔