جولائی کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 25.7 فیصدکمی

پیر 5 ستمبر 2016 12:15

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) جون کے مقابلہ میں جولائی 2016 ء کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں 25.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2016 ء کے دوران پام آئل کی ملکی دعآمدات کا حجم 14.7 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جولائی 2016 ء کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات کا حجم 10.9 ارب روپے تک کم ہو گیا اس طرح جون 2016 ء کے مقابلہ میں جولائی 2016 ء کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں 25.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :