موت کا خوف دور کرنے کےلیے روس کے لوگوں نے انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 4 ستمبر 2016 23:51

موت کا خوف دور کرنے کےلیے روس کے لوگوں نے انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا

ایک مکتبہ فکر ایسا بھی ہے جو کہتا ہے کہ اپنے خوف پر قابو پانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کا سامنا کرو۔غالباً اسی سے متاثر ہوکر روس کے افراد موت کے خوف پر قابو پانے کےلیے زندہ دفن ہو رہے ہیں۔
ماسکو سے آنے والی رپورٹ کے مطابق لوگ موت پر قابو پانے کے لیے اپنی قبر خود کھودتے ہیں اور خود کو ایک غیر معینہ مدت کے لیے تابوت میں بند کر لیتے ہیں۔

اس سارے عمل پر 3000روبل یا قریباً 4800روپے خرچ آتا ہے۔
اس طریقے کو متعارف کرانے والے سرگے والکوو نے روسی میڈیا کو بتایا کہ زمین سے 6 فٹ نیچے دفن ہوکر لوگ صرف موت کے خوف سے نجات ہی نہیں پاتے بلکہ تنگ یابند جگہ پر بند ہو جانے کے بے بنیاد خوف سے بھی نجات حاصل کر لیتے ہیں۔
بہت سے لوگوں نے اس طریقے پر اعتراض کرتے ہوئے پولیس کو شکایات بھی لگائی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک عورت ، جو اس طریقے پر عمل کر رہی ہے ، کا کہنا ہے کہ سرگے کوئی باقاعدہ ڈاکٹر یا پروفیشنل نہیں اور نہ ہی اس کے پاس کوئی لائسنس ہے۔اس عورت نے اس عمل کی تصاویر پبلک کرنے پر کہا ہے کہ یہ مریض کی رازداری افشاکرنے کے مترادف ہے۔
سرگے والکوو جس وقت لوگوں کو زندہ دفن کرتا ہے ،ا س وقت کسی حادثے سے نمٹنے کے لیے کسی ڈاکٹر کا بندوبست بھی نہیں ہوتا۔ اس کے باوجود سرگے کا کاروبار کافی اچھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :