پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح میں 3 تا 7.5 فیصد اضافہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 ستمبر 2016 19:42

پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح میں 3 تا 7.5 فیصد اضافہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4ستمبر۔2016ء)حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح میں تین تا ساڑھے سات فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ حکومت اضافی ٹیکس کی مد میں ستمبر میں عوام سے دس ارب روپے اضافی وصول کرے گی۔ایف بی آر کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر تین، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ساڑھے سات، ہائی آکٹین پر ساڑھے چار، جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر جی ایس ٹی میں ساڑھے تین فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹیکس میں اضافے سے عوام تین تا دس روپے فی لیٹر ریلیف سے محروم ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت اضافی ٹیکس کی مد میں ستمبر میں عوام سے دس ارب روپے اضافی وصول کرے گی۔ جبکہ ستمبر میں مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات پر تیس ارب سے زائد ٹیکس وصول کیا جائے گا ۔