حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری محکموں کی خراب گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلی

اتوار 4 ستمبر 2016 17:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری محکموں کی خراب گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے مختلف محکموں میں ایک کھرب سے زائد مالیت کی گاڑیاں اور مشینریاں پڑی خراب ہوچکی ہیں ان کو نیلام کرنے کیلئے تمام محکموں سے گاڑیوں اور مشینری کی تفصیلات طلب کی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی محکموں میں ایسی گاڑیاں بھی ہیں جو محکموں کو ریلیز تو کی گئیں مگر انہیں باقاعدہ طور پر ہینڈ اوور نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے یہ گاڑیاں بھی سالہا سال سے کھڑی خراب ہورہی ہیں دوسری طرف حکومت نے ایسی گاڑیوں کی بھی تفصیلات طلب کرلی ہیں جو معمولی خرابی کے باعث محکموں میں کھڑی کردی گئی ہیں حکومت ان گاڑیوں کو نیلام کرکے حاصل ہونیوالی رقم سے فلاحی منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :