سرگودھا،مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم،5 افراد جاں بحق ،10 زخمی

اتوار 4 ستمبر 2016 17:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) بھیرہ کے قریب موٹروے پر مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں بس ہوسٹس سمیت 5 افراد جانبحق جبکہ 10 کے قریب شدید زخمی ہوگئے جنہیں بھلوال اور بھیرہ کے ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا بتایا گیا ہے کہ مسافر بس پشاور سے لاہور جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث اوور ٹیک کرتے ہوئے آگے جانیوالے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بس الٹ گئی اور اس میں سوار بس ہوسٹس سمیت حارث نامی مسافر کے علاوہ 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں ابراہیم‘ احسان‘ زنگی خان‘ حنان ‘ دانش وغیرہ شامل ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :