حکومت سرپرستی کرے تو چند سالوں میں فرنیچر کی ملکی ضروریات پوری کرنے کیساتھ برآمد ات کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے‘ سی او فرنیچر کونسل
ٹیکسٹائل کی طرح اس شعبے کو بھی انڈسٹری کا درجہ دے کر ہنر سکھانے کیلئے ٹیوٹا کی طرز پر ادارے قائم کئے جائیں‘ میاں کاشف اشفاق
اتوار 4 ستمبر 2016 17:44
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ حکومت اگر سرپرستی کرے تو صرف چند سالوں میں فرنیچر کی ملکی ضروریات پوری کرنے کیساتھ ساتھ برآمد ات کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے،ٹیکسٹائل کی طرح اس شعبے کو بھی انڈسٹری کا درجہ دے کر ہنر سکھانے کیلئے ٹیوٹا کی طرز پر ادارے قائم کئے جائیں ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام 25نومبر سے ایکسپو سنٹر لاہور میں تین روزہ بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملکی و غیر ملکی کمپنیاں شرکت کر کے اپنی سٹالز لگائیں گی ۔ نمائش میں آنے والے غیر ملکی وفود کے ذریعے پاکستانی مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کرانے میں مدد ملے گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت اس شعبے کی طرف طرxف توجہ دے تو لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جاسکتے ہیں ۔
اس کے ساتھ ساتھ فرنیچر کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ بیرون ممالک بھی برآمدات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ کاشف اشفاق نے کہا کہ ملک میں فرنیچر کی تیاری کیلئے ہنر مند افراد کی کھیپ تیار کرنے کے لئے ٹیوٹا کی طرز پر ادارے بنانے کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف لوگ اپنا روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں گے بلکہ پاکستانی معیشت کیلئے بھی سود مند ثابت ہو ں گے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈسپلے سنٹر کے قیام کیلئے اراضی مہیا کی جائے باقی تمام اخراجات کونسل خود برداشت کر یگی ۔اس اقدام سے پوری دنیا میں فرنیچر مصنوعات کے حوالے سے پاکستان کا نام روشن کرنے میں مدد ملے گی۔مزید قومی خبریں
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.