شاہی بازار اوستہ محمد مین نالیوں کا پانی روڈوں پر شہر میں گندگی پھیلنے لگی ،محکمہ بلد یہ غائب

اتوار 4 ستمبر 2016 17:43

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) شاہی بازار اوستہ محمد مین نالیوں کا پانی روڈوں پر شہر میں گندگی پھیل رہی ہے ، کو محکمہ بلد یہ کے کسی بھی آفیسر یا منتخب نمائندوں اس طرف توجہ دی شاہی بازار کی مین نالی ٹوٹ جانے کی وجہ سے پانی بازار میں ٹھر گیا پیدل جانے کا بھی راستہ نہیں تاجروں استاد ماندھم۔

(جاری ہے)

سیٹھ رام چند بچوملاور دیگروں نے شکایت کی کہ عید سرپر ہے لوگ تو شاہی بازار کی طرف آ تے بھی نہیں وہ دور سے دیکھ کر چلے جاتے ہیں اور ہم اپنی مدد آپ کے تحت گندہ پانی نکالتے ہیں تاکہ گاہک آئیں ۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو چیف آفیسر اور نہ منتخب نمائیندے چیر مین یا کونسلران اس طرف توجہ دیتے ہیں ہم تاجر کہاں جائیں عید کی سیزن گئی تو ان دکانوں کے کرائے بھی نہیں دے سکیں گے۔ اس بارے میں جب مونسپل کمیٹی کے افسرآن اور چیرمین میر عامر خا ن جمالی نے کہا کہ دو ماہ سے ہماری رلیز بھی نہیں آئی اور ملا زموں کو تنخواہیں بھی نہیں ملیں تو ان ملازموں کا دل کرے گا کہ کام کریں لیکن پھر بھی ان کو شاباش ہے کہ یہ کام کرتے ہیں۔