کوئٹہ،سینیٹر کبیر احمد محمد شہی کی فیصل جہانگیر مارکیٹنگ آفیسر پاکستا ن پوسٹ سے ملاقات

محکمہ ڈاک کی سروسز کے حوالے سے تبادلہ خیال

اتوار 4 ستمبر 2016 17:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) سینیٹر کبیر احمد محمد شہی کی فیصل جہانگیر مارکیٹنگ آفیسر پاکستا ن پوسٹ سے ملاقات کی جس میں محکمہ ڈاک کی سروسز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ارجنٹ میل سروس ،الیکٹرونیک منی آرڈر ،فیکس منی آرڈر ،رجسٹرڈ لیٹر ،پارسل ،پوسٹ آفس سیونگ بینک ،پوسٹل لائف انشورنس ،انٹرنیشنل سپیڈ پوسٹ ،ارجنٹ میل سروس سے بھیجا گیا خط تیسرے دن وصول کرنے کو مل جاتا ہے اور الیکٹرونک منی آرڈر چند منٹوں میں وصول کرنے والے کومل جاتا ہے۔

آج کل کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے حوالے سے مارکیٹنگ آفیسر نے بتایا کہ 86جی پی او کو کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے اور تما م ڈاکخانوں میں یوٹیلیٹی بلز وصول کرنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے ۔ تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولت مہیا کی جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پوسٹ ہر سال پاکستان کے نوجوان طلباء وطالبات کیلئے بین الاقوامی مقابلہ خطوط نویسی کراتا ہے اس مقابلے میں کامیاب طلباء وطالبات کو نقد انعامات اور سرٹیفیکٹ دیئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے ناصر ف بچوں کی زہنی نشونما ہوتی ہے بلکہ تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے سینٹر کبیر محمد شہی نے پاکستان پوسٹ کی سروسزاور بین الاقوامی مقابلہ خطوط نویسی کو سرا ہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایاملاقات کے دوران فیصل جہانگیر مارکیٹنگ آفیسر نے سنیٹر کبیر محمد شہی کویاد گاری ڈاک ٹکٹو ں کا ایلبم پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :