جیکب آباد،پولیس کا تین بہنوں کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل ہونے سے بچانے کا دعوی ، دوبھائی اور چچازاد گرفتار

اتوار 4 ستمبر 2016 17:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) جیکب آبادمیں تین بہنوں کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل ہونے سے پولیس کی جانب سے بچانے کا دعویٰ پولیس نے تینوں بہنوں کو صراف کے گھر پر چھاپہ مارکر تھانے لے آئی دوبھائی اور چچازاد گرفتار تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی سٹی پولیس نے پیٹی بازار میں صراف ذوالفقار پٹھان کے گھر پر چھاپہ مارکر تین بہنوں آسیہ ،عائشہ اورشبانہ کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل ہونے سے بچاکر تحفظ کے لیے تھانے پر لانے کا دعویٰ کیاہے پولیس نے تین بہنوں کے دوبھائیوں عبدالجبار ،محمد ابراہیم پٹھان اور چچازاد بھائی محمد اظہر پٹھان کو بھی گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیاہے اطلاع پر بیٹیوں سے ملنے آنے والے والد ذوالفقار پٹھا ن کو بھی پولیس نے لاک اپ کردیاہے اس سلسلے میں آسیہ پٹھان نے بتایاکہ میں اپنے دوست عباس چکھڑو سے ملنے گھر سے نکلی تو میرے بعد دوبہنیں شبانہ اورعائشہ خریداری کے لیے گھر سے نکل کر بازار گئیں میں دوست سے مل کر گھر پہنچی تو بھائیوں نے مارپیٹ کی مجھے جان کا خطرہ ہے اوراب میں گھر نہیں جاناچاہتی جبکہ شبانہ اور آسیہ نے کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا دوسری جانب گرفتار ملزمان عبدالجبار ،محمد ابراہیم اوراظہر پٹھان نے بتایاکہ پولیس نے ہماری بہنوں کو تنگ کرنے والے دوملزمان کو گرفتارکیاہے ہم انہیں منع کرتے تھے کہ ہماری بہنوں کو تنگ نہ کریں لیکن وہ بازنہ آئے ہم گھر میں بیٹھے تھے پولیس نے بلاجواز گرفتارکیاہے پولیس کاروائی کے دوران صرا ف کے گھر کئی لوگ جمع ہوگئے پولیس حراست میں لی گئی بہنوں اوربھائیوں کو آزاد کرانے کے لیے بااثر شخص سرگرم ہوگئے ہیں تاحال واقع کا مقدمہ در ج نہ ہوسکاتھا۔

متعلقہ عنوان :