Live Updates

تحریک انصاف جان بوجھ کر ٹی او آرز کمیٹی سے ہٹ رہی ہے تاکہ سڑکوں کی سیاست کرسکے،ڈاکٹر یاسمین رانا

پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے کہ وہ سوچی سمجھی سازش کے تحت سازش کر رہے ہیں جبکہ ان پر بد عنوانی کا الزامات ہیں،بیان

اتوار 4 ستمبر 2016 17:39

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جان بوجھ کر ٹی او آرز کمیٹی سے ہٹ رہی ہے تاکہ سڑکوں کی سیاست کرسکے۔ پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے کہ وہ سوچی سمجھی سازش کے تحت سازش کر رہے ہیں جبکہ ان پر بد عنوانی کا الزامات ہیں۔ ا نہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی بنیاد ٹیکس چوروں اور اعلیٰ طبقے کے خلاف رکھی گئی تھی۔

عمران خان نے احتساب کا ڈونگ رچایا، پہلے کرکٹ کے ہیرو بنے پھر مشرف کے ہیرو بنے آج کرپشن ، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے ہیرو نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں اے ٹی ایم اور زمینوں پر قبضہ مافیا کھڑے ہیں۔ ایک کا چل رہا ہے اور دوسرے کے خلاف نیب میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے جو اکٹھے ہو کر چور چور کر رہے ہیں، ریفرنس آپ کو نااہل کرانے کے لئے دائر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران نے ٹیکس چوری کی نہیں لانڈرنگ اور ناجائز اثاثے بنائے اور اپنی آمدن کو کم ظاہرکیا ۔ اب وہ چھپیں نہیں باہر نکلیں اور انہیں اپنی اے ٹی ایم مشینوں کا حساب دینا ہو گا، ایک کے خلاف نیب اور دوسرے نے قرضہ معاف کرایا، آپ نے نااہلی چھپانے کی کوشش کی اور آپ نے عمران خان کو جہاز اس لئے دیا ہے کہ آپ کے کرتوت چھپ سکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات