لاہور،قربانی کا جانور خریدنے جانیوالا شخص موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا

ڈاکو 90ہزار روپے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار

اتوار 4 ستمبر 2016 17:39

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) اچھرہ کا رہائشی گھر سے قربانی کا جانور خریدنے کے لئے نکلا کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔ڈاکو شہری سے 90ہزار روپے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اچھرہ کا رہائشی محمد آصف گھر سے قربانی کے لئے جانور خریدنے منڈی مویشیاں جارہا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر اسے روک کر اس کی جیب سے90ہزار روپے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا اورجاتے ہوئے اس کی ٹانگ پر گولی مار کر اسے زخمی کرگئے زخمی کو سروسز ہسپتال لے جایا گیا مگر ہسپتال میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث گنگارام ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

تھانہ ملت پارک کے ابتدائی تحقیقات کے بعد نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :