مخلوط صوبائی حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کو مستحکم کرنے کے لئے دیرپا اقدامات شروع کئے ہیں ،عنایت اللہ

اتوار 4 ستمبر 2016 17:38

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت الله نے کہا ہے کہ مخلوط صوبائی حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کو مستحکم کرنے کے لئے دیرپا اقدامات شروع کئے ہیں اور اس ضمن میں منتخب ناظمین کے مسائل و مشکلات کے حل کے لئے خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ کمیشن کو تشکیل دیا گیا ہے ۔ وہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں ضلع بنوں کے ویلج کونسلوں کے ایک نمائندہ وفد سے باتیں کر رہے تھے اس موقع پر ویلج کونسلروں نے صوبائی وزیر کو اپنے درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر ویلج کونسلروں نے صوبائی وزیر کو اپنے درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ۔ سینئر وزیر نے بنوں ویلج کونسلروں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام دیگر صوبوں کی نسبت مثالی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مقامی حکومتوں کے استحکام کے لئے نہ صرف خطیر فنڈز مختص کیا ہے بلکہ منتخب نمائندوں کو بااختیار بھی بنادیا ہے اب منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگے آئیں اور لوگوں کے مسائل کے حل کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں اور اپنے شہروں ، دیہاتوں اور گلی محلوں کی سطح پر عوام کو صحت ، تعلیم ، آبنوشی ، نکاسی آب ، روڈز سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور عوام کی بے لوث خدمت کریں تاکہ لوگ حقیقی معنوں میں نئے بلدیاتی نظام سے مستفید ہو کر خوشگوار سماجی تبدیلی محسوس کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :