کوئٹہ، بس اور کشے میں تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق،ایک زخمی

اتوار 4 ستمبر 2016 17:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) کوئٹہ میں بس اور رکشے میں تصادم خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق 1 زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر کراچی سے کوئٹہ آنیوالی مسافر کوچ اوررکشے میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خاتون بی بی (ز)اور رکشہ ڈرائیور با چا خان موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ عبدالرحمان شدید زخمی ہو گئے جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :