تعلیم یافتہ طبقے سے ہی اچھے معاشرے کی تشکیل ممکن ہے ، بیلہ محمد انور رونجھو

اتوار 4 ستمبر 2016 17:16

اوتھل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) چیئرمین میونسپل کمیٹی بیلہ محمد انور رونجھو نے کہاہے کہ تعلیم یافتہ طبقے سے ہی اچھے معاشرے کی تشکیل ممکن ہے علم کی روشنی کو گھرگھراور گاؤں گاؤں پھیلانے کیلئے سب کو اپنے اپنے کردار کی سعی کرنی ہوگئی تعلیم ہربچے کا حق ہے اور یہ حق ہربچے کو حاصل ہوناچاہیے بچوں کے اسکولوں میں داخلوں کی جاری مہم کو کامیاب بناکرہی کامیاب نتائج حاصل کیئے جاسکتے ہیں یونیسیف کی داخلہ مہم ایک اچھی پیشرفت ہے جس سے تعلیمی شرح بڑھانے میں مدد ملے گی اور ہروہ بچہ جو اسکول سے باہر ہے وہ اسکول کے اندرہوگااور تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر ملک وقوم کیلئے ہیرو ثابت ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسف اور لسبیلہ بوائز اسکاؤٹس کے زیراہتمام منعقدہ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ واک کے شرکاء اور سول سوسائٹی کے لوگ بچوں کو اسکولز میں داخلوں کے حوالے سے اپناکردا راداکریں اور بچوں کے داخلوں کو یقینی بنائیں اس حوالے سے میونسپل کمیٹی کے ارکان بھرپور تعاون کریں گے واک کے شرکاء سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم بیلہ امیربخش رونجھو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم،یونیسیف،وانگ لسبیلہ اور انرولمنٹ کیلئے کام کرنے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کے سلسلے کو بلاتعطل جاری رکھے گااس موقع پر یونیسیف کے ایم او نوید احمد،عبدالرشیدالگ،وانگ کے رہنما خلیل احمد رونجھو،یوسف راہی نے بھی خطاب کیا،قبل ازیں بچوں کے اسکولز میں داخلوں کے حوالے سے منعقدہ واک بوائز ہائی اسکول بیلہ سے شروع ہوئی واک کے شرکاء کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے بعدازاں یونیسیف کے زیراہتمام گرلز ہائی اسکول میں پینٹنگ کا مقابلہ بھی ہوا جس میں طالبہ عائشہ انور نے پہلی،ارم لطیف نے دوسری اور مہورت نے تیسری پوزیشن حاصل کی پوزیشن ہولڈر طالبات اور مقابلے میں شریک ہونے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :