فاٹا کا پختون خوا میں انضمام وقت کی اہم ضرورت ہے، محمود جان طوری

اتوار 4 ستمبر 2016 17:16

پاراچنار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) فاٹا کا پختون خوا میں انضمام وقت کی اہم ضرورت ہے، قبائل کو اپیل ،وکیل اور دلیل کا حق دیا جائے۔

(جاری ہے)

پاراچنار میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین قومی وطن پارٹی محمود جان طوری ، جنرل سیکٹری گلزار حسین اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ فاٹا گذشتہ ایک صدی سے ایف سی آر جیسے قانون کے زیر اثر رہا ہے جس کی وجہ سے غربت اور پسماندگی اور جہالت ان علاقوں کا مقدر بن چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا ریفارمز کمیٹی کی شفارسات اور خیبر پختون خوا میں انضمام خوش آئیند ہے ۔ رہنماوں نے کہا ہے کہ قبائل محب وطن ہیں لہذا انہیں اپیل ، وکیل اور دلیل کا حق دیکر مسائل کے دلدل سے نکال دیں تاکہ وہ پاکستان کے دوسرے شہریوں کی طرح زندگی بسر کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کا پختون خوا میں انضمام وقت کی اہم ضرورت ہے اور قبائل کا بچہ بچہ ، جوان اور بوڑھے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :