عوامی نیشنل پارٹی نے سانحہ8اگست کو سیکورٹی کی ناااہلی قراردیدیا

8ستمبر کو شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس ،9 کو آل پارٹیز کانفرنس،16کو فاتحہ خوانی 17ستمبر کو چہلم کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور عید سادگی سے منانے کا اعلان

اتوار 4 ستمبر 2016 17:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی نے سانحہ8اگست کو سیکورٹی کی ناااہلی قراردیتے ہوئے 8ستمبر کو شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس 9ستمبر کو آل پارٹیز کانفرنس16ستمبر کو فاتحہ خوانی 17ستمبر کو چہلم کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور عید سادگی سے منانے کا اعلان کردیا ۔یہ بات عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے اتوار کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘ اس موقع پر اے این پی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین ، سینیٹر داود خان اچکزئی اور پارٹی کے صوبائی عہدیدار بھی موجو دتھے‘ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے دہشتگردی کو روکنے کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں کسی سے محب وطن کا سرٹیفکیٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کے بعد اب ان کو فوری طورپر ملک سے نکالنے جو پروگرام بنایا ہے وہ صحیح نہیں ہے وہ کافی عرصے سے پاکستان میں مقیم ہے ۔انہوں نے جائیدادیں بنائی ہے کاروبار شروع کر رکھا ہے ان کی واپسی کے لئے کم سے کم 4سال در کار ہوں گے اسلئے انہیں پاکستان سے جانے کیلئے 4سال کو مزید وقت دیا جائے سردار اختر جان مینگل نے خضدار میں ایک اعظیم و شان جلسہ منعقد کیا وہ کسی کے خلاف نہیں تھا افسوس کی بات ہے کہ کسی بھی ٹی وی نے ان کے جلسہ کی کوریج نہیں کی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ 8اگست کا سول ہسپتال میں جو المناک حادثہ ہوا تھا جس میں وکلاء کی تعداد سب سے زیادہ تھی یہ نئی نسل تھی جسے ختم کردیا گیا اب نئی نسل بننے میں کافی وقت کی ضرورت ہوگی 8اگست کے واقعے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کوئٹہ نہیں آئے یہ ہمیں کیا پیغام دنیا چاہتے ہیں کہ سب کچھ پنجاب کیلئے ہیں فوج اسبٹلشمنٹ پنجاب کی ہے ہمارا اس سے کوئی تعلق ہے یا نہیں اس کا جواب وفاقی حکومت کو دینا ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ سول ہسپتال کے بارے میں اے این پی نے مختلف احتجاجی پروگرام تشکیل دیئے ہیں سب سے پہلے عید الضحیٰ سادگی منائی جائے گی عید مبارک وصول نہیں کی جائے گی اور شہداء کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا جائے گا16ستمبر کو پورے بلوچستان میں قرآن خوانی ہوگی 17ستمبر کو چہلم ہوگا اس کے علاقہ آل پارٹیز کانفرنس 6ستمبر کو بلائی جائے گی ہماری پارٹی کا مرکزی کمیٹی کا اجلاس 19,20تاریخ کومنعقد ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہاکہ چہلم والے دن یوم سیاہ منائے جائیگا ۔تمام سیاسی جماعتوں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی سمیت سب کو اس احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جائے گی اس دن احتجاجی جلسہ جلوس اور شٹرڈاوٴ ن ہڑتال بھی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ جو ملک کے خلاف باتیں کرتے ہیں ٹی وی پر ان کو کوریج دی جاتی ہے افسوس کی بات ہے کہ سردار اختر جان مینگل نے شہداء کے بارے میں خضدار میں جلسہ کیا مگر اسے کوریج تک نہیں دی گئی ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ 8اگست کے سانحہ میں کسی بھی پولیس آفیسر کو معطل نہیں کیا گیا 8اگست کو پاکستان کی تاریخ کا المناک واقعہ تھا۔ مگر حکمران 14اگست کو جشن منا رہے تھے جو افسوسناک بات ہے صوبائی حکومت لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ۔انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاکہ صوبائی اسمبلی خصوصی اجلاس میں اے این پی نے اپنا پورا رول اداکیا اور اسمبلی اجلاس میں جو دو قراردادیں پیش کی تھی اس کی مکمل حمایت کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :