(ق) لیگ کی قیادت نے اپوزیشن کے احتجا ج میں شرکت کیساتھ انفرادی طور پر بھی میدان میں آنے پر غور شروع کر دیا ‘ذرائع

پارٹی حیثیت ، شناخت واضح ہونے کے ساتھ اپنے کارکنوں کو بھی متحرک کیا جا سکے گا،رہنماؤں کی تجویز پر عید کے بعد اجلاس متوقع

اتوار 4 ستمبر 2016 17:15

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے اپوزیشن کے احتجا ج میں شرکت کے ساتھ حکومتی پالیسیوں کیخلاف انفرادی طور پر بھی میدان میں آنے پر غور شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق ) کے بعض رہنماؤں نے قیادت کو تجویز دی ہے کہ ہمیں اپنی پارٹی حیثیت اور شناخت کیلئے حکومتی پالیسیوں کے خلاف از خود بھی میدان میں نکلنا چاہیے جس سے اپنے کارکنوں کو بھی متحرک کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق (ق) لیگ کی قیادت نے اس تجویز پر غور شروع کر دیا ہے اور عید الاضحی کے بعد پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :