سیالکوٹ ،ہیڈ مرالہ میں 3 دوست نہاتے ہوئے ڈوب گئے ، 2کو بچا لیا گیا

اتوار 4 ستمبر 2016 17:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء )سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ پر 3 دوست نہاتے ہوئے ڈوب گئے جن میں سے 2کو بچا لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اتوارکو ہیڈ مرالہ میں نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب گئے جن میں سے دو کو بچا لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مقامی افراد نے ریسکیو کو اطلاع دی جنہوں نے دو لڑکوں کو زندہ بچا لیا ہے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے ۔تینوں دوست ہیڈ مرالہ میں نہا رہے تھے کہ گہرے پانی میں چلے گئے ۔