راولپنڈی میں بیوٹی پارلر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، دلہن قتل ، ملزم فرار

اتوار 4 ستمبر 2016 17:00

راولپنڈی میں بیوٹی پارلر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، دلہن قتل ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ پر نامعلوم افراد نے بیوٹی پارلر کے باہر فائرنگ کر کے تیار ہونے کیلئے آئی دلہن کو قتل کر دیا ۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ پرنامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بیوٹی پارلر کے باہر 22 سالہ لڑکی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی او ر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

مقتولہ پارلر سے تیارہو کر گھر واپس جا رہی تھی ،مقتولہ کی شناخت آمنہ کے نام سے ہوئی ہے جو صادق آباد کی رہائشی تھی اور اپنے اہل خانہ کیساتھ پارلر پر تیار ہونے کیلئے آئی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ آمنہ کو رشتے کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے ،مقتولہ کی رات کو بارات آنے والی تھی اور وہ شادی کی تقریب کیلئے پارلر میں تیار ہونے آئی تھی جہاں نامعلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔